جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی ڈرائیور نے کروڑ پتی کفیلہ کی میراث میں حصہ مانگ لیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرائیور نے فوت ہونے والی اپنی کروڑ پتی کفیلہ سے شادی کے ثبوت پیش کرتے ہوئے اس کی شرعی میراث میں حصہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق پاکستانی ڈرائیور کی جانب سےسعودی عرب کی فیملی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے
جس میں کہا گیا ہے کہ اس نے اپنی کروڑ پتی کفیلہ کے ساتھ شادی کر رکھی تھی۔ مدعی نے کروڑ پتی کفیلہ سے شادی کی دستاویزات اور دیگر ثبوت بھی پیش کیے ہیں۔ ساتھ ہی عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اسے کروڑ پتی [اہلیہ] جو اس کی کفیلہ بھی رہی ہے، سے وراثت سے حصہ دلوائے۔پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہری اور سعودی کروڑ پتی کےخاتون کے مبینہ شوہر کا کہنا ہے کہ اس نے کئی سال قبل سعودی عرب میں ایک دولت مند خاتون کے ہاں بہ طور ڈرائیور ملازمت شروع کی تھی۔
بعد ازاں دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ شادی ہونے کے کچھ عرصے بعد ان میں ناراضی ہوگئی تھی مگر بیوی کو طلاق نہیں ہوئی اور وہ اسی طرح فوت ہوگئی تھی۔کروڑوں ریال مالیت کا ترکہ چھوڑ کر فوت ہونے والی خاتون کے اقارب کا کہنا ہے خاتون کو لاحق بیماری میں شدت کی ایک وجہ شوہر کی لاپرواہی بھی تھی جس کے نتیجے میں وہ جاں بر نہ ہوسکی۔ خاتون کے اہل خانہ نے پاکستانی شہری پر خاتون کے قتل کا سبب بننے کا الزام عاید کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں جوابی دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…