اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی کوریا اورامریکی فورسزنے مشترکہ طورپر شمالی کوریامیں گھس کر ان کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف امریکہ کے خفیہ حملے کی منصوبہ سازی کا ذکر ایک عرصے سے ہو رہا تھا لیکن اب بالآخر امریکہ اور جنوبی کوریا کی طرف سے یہ دعوٰی سامنے آ گیا ہے کہ ان کی سپیشل فورسز نے شمالی کوریا میں گھس کر کامیابی سے ایک آپریشن مکمل کیا اور واپس آ گئیں۔ امریکی فوج کے ترجمان نے بھی اس دعوے کی تصدیق کر دی ہے۔ جنوبی کورین نیوز نیٹ ورک نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ امریکہ کے 353ویں سپیشل آپریشنز گروپ نے شمالی کوریا میں کمانڈوز بھیجنے کا مشن کامیابی سے مکمل کر لیا ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ جنوبی کورین ایئرفورس کی لڑاکا ٹیم اور امریکی ایئرفورس کی 353ویں سپیشل آپریشنز گروپ کے کمانڈوز نے مل کر گنسین ایئربیس کے قریب آپریشن کیا،یہ آپریشن امریکہ اور جنوبی کوریا کی ان مشقوں کا حصہ تھا جو وہ شمالی کوریا میں گھس کر اس کے میزائل اور ایٹمی ہتھیار تباہ کرنے کے لیے کررہے ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مشقی آپریشن شمالی کوریا کے حکام کے سرقلم کرنے کے لیے کیے جانے والے مشقی آپریشنز سے مختلف تھا کیونکہ اس کا مقصد کسی شخص کو قتل کرتا نہیں بلکہ ان کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔