اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ہم اس کام میں پاکستان اور چین سے بہت پیچھے ہیں تو زرا مہربانی کریں کہ ۔۔۔ بھارتی وزارت دفاع نے کسے خط کھا ؟ دھماکے دار خبر آگئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی فضائیہ نے اعلان کیا ہے کہ غیرملکی کمپنیاں بھارت میں لڑاکا طیارے بنائیں تو وہ ان سے سینکڑوں طیارے خریدنے کو تیار ہیں۔فوری طور پر 200 طیاروں کی کمی کا سامنا ہے اور اسے فوراً پورا کرنے کی جانب دیکھ رہے ہیں،بھارتی فضائیہ کو اس وقت 45 آپریشنل سکواڈرنز کی ضرورت ہے لیکن اس وقت ان کی تعداد صرف 32 ہے اور ان کے پاس پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت بھی نہیں ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے بتایاکہ بھارت میں بنائے جانے والے 200 انجن طیاروں کی خریداری کا معاہدہ 300 تک بھی ہو سکتا ہے کیونکہ انہوں نے سویت دور کے جہازوں کو بالکل ختم کر دیا ہے اور اس معاہدے سے 13 سے 15 کھرب ڈالر حاصل ہو سکتے ہیں اور یہ بھارت میں جنگی طیاروں کی اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہو گا،بھارتی فضائیہ کے ایک افسر نے ’’میک ان انڈیا‘‘ منصوبے کے تحت منعقدہ تقریب میں کہا کہ فوری طور پر 200 طیاروں کی کمی کا سامنا ہے اور اسے فوراً پورا کرنے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔اس منصوبے کے تحت غیر ملکی طیارہ ساز کمپنیاں بھارتی کمپنیوں کی شراکت داری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے ساتھ بھارت میں طیارے طیار کریں گی،حکومتی ذرائع کا کہناتھا کہ بھارتی وزارت دفاع نے مختلف کمپنیوں کو یک انجن لڑاکا طیارے کی طیاری کیلئے بھارت میں کارخانہ قائم کرنے کیلئے خطوط لکھے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ ہم بھارت میں طیاروں کی تیاری کیلئے کارخانے لگانے میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو دیکھ رہے ہیں اور ان کی توقعات کو پرکھنے کی کوشش کر رہے ہیں،بھارتی فضائیہ کو اس وقت 45 آپریشنل سکواڈرنز کی ضرورت ہے لیکن اس وقت ان کی تعداد صرف 32 ہے اور وائس چیف ائیرمارشل بی ایس دھاینا نے پارلیمینٹ کی کمیٹی برائے دفاع کو بتایا کہ ان کے پاس پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…