جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

چین اور روس نہیں بلکہ۔۔ امریکہ نے کس ملک کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے؟واشنگٹن کا غیر معمولی اعتراف

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی قومی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو جوہری پروگرام ترک کرنے کے لیے آمادہ کرنے کی امریکی پالیسی شاید ایک ناکام کوشش ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈائریکٹر جیمز کلیپر نے نیویارک میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ امریکہ اگر اس ضمن میں کچھ کر سکتا ہے تو وہ ہے کہ شمالی کوریا کے پروگرام کو اس سطح پر روکنے کی امید۔انھوں نے مزید کہاکہ اس لیے جوہری صلاحیت کے پروگرام سے دست بردار ہونے کے لیے انھیں تیار کرنے مشکل ہے۔انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کو محدود کرنے کے لیے اس کے رہنما کم جونگ ان کو معاشی لالچ دینی زیادہ بہتر پالیسی ہو سکتی ہے تاہم ہم براہ راست شمالی کوریا کے آگے ناکام ہو چکے ہیں۔کلیپر کے بیان کے جواب میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ اب بھی چھ ملکی بات چیت کے دوبارہ شروع ہونے کے لیے کوشاں ہے جو کہ سنہ 2009 سے تعطل کا شکار ہے۔شمالی کوریا کو غیر جوہری بنانے کے طویل مدتی مقصد کے پیش نظر یہ واشنگٹن کی جانب سے ایک غیر معمولی اعتراف ہے۔تاہم امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…