منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ ،نیٹو اتحادیوں اورافغانستان فورسز کی سب سے بڑی ناکامی،دنیا کو داؤ پر لگادیاگیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)امریکہ ،نیٹو اتحادیوں اورافغانستان فورسز کی سب سے بڑی ناکامی،دنیا کو داؤ پر لگادیاگیا،اقوام متحدہاقوام متحدہ نے کہاہے کہ گذشتہ سال افغانستان میں افیون کی کاشت میں 43 فیصد اضافہ ہوا ہے اور کاشت کاری کے بہتر طریقہ کار سے فی ہیکٹر پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات کے مطابق سال 2016 میں افغانستان میں پوست کی کاشت کے زیر رقبہ علاقے میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے اور مجموعی طور پر دو لاکھ ایک ہزار ہیکٹر رقبے پر پوست کاشت کی گئی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات کے سربراہ نے بتایا کہ پوست کی کاشت کے بارے میں ان اعدادوشمار نے افیون کی کاشت روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو خطرہے میں ڈال دیا ہے ٗپوست کے پودوں سے حاصل ہونے والی افیون کا استعمال درد کْش ادویات بنانے میں ہوتا ہے ٗاگرچہ کئی ممالک ادویات کی تیاری کے لیے پوست خود کاشت کرتے اور افغانستان سے حاصل ہونے والی پوست کی فضل زیادہ تر منشیات بنانے میں استعمال ہوتی ہے۔افغانستان میں حکومت نے ریاستی سطح پر پوست کی کاشت ختم کرنے کی پالیسی نافذ کی ہے تاہم اس کے باوجود بھی حکومتی زیر کنٹرول علاقوں میں افیون کی کاشت میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکام نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔افغانستان میں گذشتہ سال صوبائی حکام نے محض 335 ہیکٹر رقبے پر لگی پوست کی فصل تباہ کی ٗرواں2015 میں تقریباً چار ہزار ہیکٹر رقبے پر زیر کاشت فصل تباہ کی گئی تھی۔افغانستان کا جنوبی علاقے میں پوست کی کاشت زیادہ ہوتی ہے اور ملک کی مجموعی پیداوار میں سے 54 فیصد پوست جنوبی علاقے میں کاشت ہوتی ہے۔طالبان کے زیر کنٹرول جنوبی صوبے ہلمند میں تقریباً 80 ہزار ہیکٹر رقبے پر پوست کاشت کی گئی ہے۔ سنہ 2014 میں افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ہلمند میں کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…