ماسکو(آئی این پی) روس نے ایک بارپھر شامی صدربشار الاسد کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رخصتی سے متعلق سوچنا بھی محال ہے،شام کو دہشت گردوں کے قبضے سے بچانے کیلئے بشار الاسد کا حکومت میں رہنا ضروری ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدرولاد میر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بشارالاسد کوبرسراقتداررہنے کی ضرورت ہے تاکہ شام کوجنگجوں کے ہاتھ لگنے سے بچایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 2 ہی آپشن ہیں، بشارالاسد دمشق میں بیٹھے رہیں یا پھر النصر فرنٹ (فتح الشام محاذ) دمشق میں بیٹھیں مگر شامی صدرکو دمشق میں تنازع کے سیاسی حل کے لیے رہنا چاہیئے۔دمتری پیسکوف کا شام میں فضائی بمباری کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فضائی کارروائی کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف لڑنا ہے جب کہ شامی حکومت کے گھر جانے کی صورت میں مزید مہاجرین یورپ کا رخ کرسکتے ہیں جو یورپی ممالک میں دہشت گردی حملوں کا باعث بن سکتے ہیں۔روسی صدر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بعض ممالک دہشت گردوں کو استعمال کر کے بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور بعض سوچے سمجھے بغیر شامی صدر کو اقتدار چھوڑنے کا کہہ رہے ہیں لیکن اگر دمشق پر دہشت گرد قابض ہو گئے تو پھر اس بحران کا کوئی سیاسی حل نہیں نکل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ شامی تنازع کے جلد حل کی بہت تھوڑی امید ہے، اس بحران کو حل کرنے کے لیے عالمی برادری کو طویل اور انتھک محنت کرنا ہوگی، تمام شامی علاقوں کودہشت گردوں سے آزاد کرایا جانا چاہیئے اورملک کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ہرممکن اقدام اٹھانے چاہیئیں کیونکہ اگرشام کے ٹکڑے ہوئے تواس کے پورے خطے پرسنگین اثرات مرتب ہوں گے۔
روس میدان میں کود پڑا ، امریکہ کوواضح پیغام دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟



















































