ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد نے پینتالیس سال بعد غداری کا اعتراف کرکے پاکستان کودولخت کرنے کی سچائی پر مہر لگادی ۔حسینہ واجد نے کہاہے کہ بنگلہ دیش بنانے میں بھارت نے مدد کی اورمیں اب بھی بھارتیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔پاکستان کا کہا سچ ثابت ہوگیا، شیخ مجیب کی بیٹی نے پاکستان سے غداری تسلیم کرلی، سچائی کے اعتراف میں 45 سال لگے، حسینہ واجد کہتی ہیں بھارت نے بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی، بھارتیوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔بھارتی اخبار دی ہندو کو دیئے گئے انٹرویو میں بنگلہ دیشی وزیراعظم پھر بھارتی زبان بولنے لگیں، پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا، کہتی ہیں پاکستان سے بہت مایوس ہوچکی ہوں۔حسینہ واجد نے بڑھک مارتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا کہ اسلام آباد سے تعلقات ختم کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، بنگلہ دیشی وزیراعظم نے کہا سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنا ان کا اپنا فیصلہ تھا کیونکہ پاکستان جماعت اسلامی رہنماؤں کو سزاؤں پر تنقید کررہا تھاکیونکہ بنگلہ دیش میں پاکستان کی حمایت کرنے والے بے گناہ رہنمائوں کوپھانسیاں دی گئیں ہیں ۔