ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

’’ہم پاکستان کیلئے یہ کام کر کے ہی رہیں گے ‘‘ امریکہ نے وطن عزیز کے باسیوں کو زبردست خوشخبری سنا دی ‎

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستانی معیشت کی بحالی اورکاروباری طبقے کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔ کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا اورروایتی گھنٹی بجا کرکاروباری سرگرمیوں کا آغازکیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ایمرجنگ مارکیٹس میں شمولیت خوش آئند ہے۔ اس موقع پرگریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں نجی شعبے کو فروغ دینے میں کوشاں ہے، اس سلسلے میں پاکستانی معیشت کی بحالی اورکاروباری طبقے کی ترقی کے لئے کوششیں جاری ہیں، دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات ہمیشہ سے مضبوط ہے، مستقبل میں بھی یہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پاکستان سے امریکا کوسب سے زیادہ برآمدات کی جاتیں ہیں، 2015 میں دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالررہا ہے۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ بیرونی براہ راست سرمایہ کاری بھی امریکا سے ہی آتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…