جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

’’قیامت ابھی ٹلی نہیں‘‘ انتہائی خطرناک طوفان نے اہم علاقے کی طرف رخ کر لیا ۔۔۔ ریڈ الرٹ جاری

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)بحر اوقیانوس میں بننے والے سمندری طوفان نکول کی شدت کیٹیگری فور ہو گئی ہے۔ طوفان برمودا سے ٹکرائے گا۔طوفان کے زیر اثر علاقوں میں بارشیں اور تیز ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ برمودا برطانیہ کے زیر انتظام جہاں اس وقت 215 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔میامی میں موجود امریکی نیشنل ہری کین سینٹر کے مطابق برمودا میں تمام حفاظتی اقدامات کر لئے گئے ہیںاور ریڈ الرٹ جارہ کرتے ہوئے انتظامیہ کو تیار کی ہدایات جاری کی ہیں ۔سمندری طوفان نکول برمودا سے 290 کلومیٹر دور ہے۔
واضح رہے کہ وسطی امریکہ میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ۔ شمالی کیرولینا میں تیز ہواؤں نے ہزاروں درخت جڑ سے اکھاڑ دیئے،سیکڑوں چھتیں اڑگئیں، لاکھوں افراد سیلاب میں پھنس گئے، ہزاروں پروازیں منسوخسمندری طوفان میتھیو کی تیز ہوائیں امریکا کی ساحلی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد واپس سمندر میں داخل ہوگئی ہیں۔ فلوریڈا، شمالی و جنوبی کیرولینا اور جارجیا میں ہلاکتوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔ چاروں ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال ہے اور لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان میتھیو نے ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد امریکا کی ساحلی ریاستوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔ میتھیو کی تیز ہواؤں نے ریاست فلوریڈا اور جارجیا کے بعد شمالی کیرولینا میں تباہی برپا کردی۔ مسلسل طوفانی بارشوں کے باعث شمالی کیرولینا میں سیلاب آگیا ہے۔ کچھ گاڑیاں بہہ جانے کی اطلاع ہے جبکہ گھروں کو نقصان پہنچنے اور حادثات کے باعث آٹھ افراد ہلاک ہونے کے بعد امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔شمالی کیرولینا میں تیز ہواؤں نے ہزاروں درخت جڑ سے اکھاڑ دیئے،سیکڑوں گھروں کی چھتیں اڑگئیں لیکن طوفان کی شدت میں کمی نہیں آئی بل آخر تیز ہوائیں واپس سمندر میں داخل ہوگئیں۔ صرف شمالی کیرولینا میں لاکھوں افراد سیلاب میں پھنس گئے۔ ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے کے باعث لاکھوں افراد ایئرپورٹس پر محصورہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…