ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

100سال بعد۔۔۔! امریکہ پھر تباہی کے دھانے پر،حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ایک صدی قبل اسی طرح کا ایک سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا تھا،،امریکا کے محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ میتھیو سمندری طوفان اپنی شدت میں ماضی میں ہونے والے کئی طوفانوں سے زیادہ خوفناک ہے اور اس نے 118 سالہ طوفانی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ سو صدی قبل اسی طرح کا ایک سمندری طوفان امریکی ریاست فلوریڈا کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرایا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ میتھیو طوفان جنوبی فلوریڈا ٹکرانے کے بعد ریاست جارجیا سے ہوتے ہوئے ساؤتھ کیرولینا تک پہنچ سکتا ہے اور اس طرح یہ طوفان بحر اوقیانوس کے بیشتر ساحلی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔2005ء میں 177 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آنے والا طوفان ویلما امریکی ساحلوں سے پوری شدت کے ساتھ ٹکرایا تھا۔دریں اثناء میتھیو طوفان فلوریڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا جب کہ طوفان نے ساحلی آبادی کو نقصان پہنچانے کے بعد ناسا کے اسپیس سینٹر کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میتھیو طوفان نے ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا کا رخ کرلیا

جہاں ناسا کے مطابق کیپ کیناورل کے مقام پر طوفان نے ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹرکو شدید نقصان پہنچایا تاہم راکٹ، اسپیس شپ اور انتہائی اہم آلات اسی عمارت میں موجود ہیں جو کہ محفوظ رہے۔ طوفان کے ساتھ کیپ کیناورل میں 8 سے 12 انچ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ناسا کی ویب سائٹ کے مطابق میتھیو طوفان کے باعث کینیڈی اسپیس سینٹر کی چھت گر گئی جب کہ بجلی اور پانی کی سہولیات بھی معطل ہوگئیں اور کینیڈی اسپیس سینٹر میں موجود 116 افراد پر مشمل عملہ روانہ ہوگیا ہے جسے طوفان تھمنے کے بعد دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 172 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائیں جمعہ کی رات گئے تک چلتی رہیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…