منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

افغان مہاجرین کی واپسی،عبداللہ عبداللہ نے زبردست اعلان کردیا،پاکستان سے اظہار تشکر

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنیوا/ اسلام آباد(این این آئی ) افغان حکومت نے مہاجرین کو اپنے ملک واپس لانے کا واضح فیصلہ کیا ہے انکی پائیدار انداز میں بحالی کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں،پاکستان اور افغانستان نے دونوں حکومتوں کے درمیان افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ جبکہ وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی سے متعلق سہ فریقی اجلاس کے فیصلوں پر خلوص نیت سے عمل پیرا ہیں ، افغان مہاجرین ہمارے بہن بھائی ہیں انکی باعزت وطن واپسی میں خصوصی دلچسپی ہے جبکہ افغان چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبداللہ نے چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی فراخدلانہ میزبانی ، حال ہی میں افغانستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر کی امداد کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت نے مہاجرین کو اپنے ملک واپس لانے کا واضح فیصلہ کیا ہے انکی پائیدار انداز میں بحالی کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں ۔ دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبد اللہ عبد اللہ کے درمیان جنیوا میں ملاقات ہوئی جو افغان پناہ گزینوں کے چار فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا پہنچے ہیں ۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں موجود پناہ گزینوں کی عزت اور وقار کے ساتھ افغانستان واپسی سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ چار فریقی سٹیرئنگ کمیٹی برائے افغان مہاجرین میں افغانستان پاکستان ایران اور یواین ایچ سی آر شامل ہیں۔ عبد اللہ عبد اللہ نے افغان پناہ گزینوں کی گزشتہ چار دہائیوں سے فراخدلانہ میزبانی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان نے یہ واضح فیصلہ کیا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک واپس لوٹنا چاہئے اور انکی افغانستان میں پائیدار انداز میں بحالی کی غرض سے تمام کوششیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے حال ہی میں برسلز کانفرنس کے دوران افغانستان کیلئے 50 کروڑ ڈالر امداد کو بھی سراہا۔ اس موقع پر وزیر سیفران عبد القادر بلوچ نے پاکستان میں ہونیوالے گزشتہ سہ فریقی اجلاس برائے مہاجرین کے دوران کئے گئے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان فیصلوں پر خلوص نیت کے ساتھ عمل پیرا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان پناہ گزین ہمارے بہن بھائی ہیں اس لئے انکی افغانستان باعزت واپسی میں ہماری خصوصی دلچسپی ہے ۔ عبد اللہ عبداللہ اور عبد القادر بلوچ نے دونوں حکومتوں کے درمیان افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…