دبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کو پاکستان کیخلاف محاز کھولنا مہنگا پڑ گیا, بڑی نقصان سامنے آگیا, عالمی مالیاتی ادارہ بھارت کو درپیش بینکاری اور معاشی خدشات کو منظر عام پر لے آیا۔19ابھرتی معیشتوں میں بھارتی کمپنیاں منافع کما کر قرض ادا کرنے کی صلاحیت میں سب سے آخری نمبر پر ہیں۔ آئی ایم ایف کی جنوبی ایشیائی ممالک پر رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنیوں کی منافع کما کر قرضوں کے سود ادا کرنے کی صلاحیت ابھرتی معیشتوں میں سب سے کم ہے جس کی وجہ سے بھارت میں غیر فعال قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے۔بھارتی بینکوں کے خطرے سے دوچار اثاثے 16 سال کی بلند ترین سطَح پر ہے۔ جس کی وجہ سے بینک قرض گیری نہیں کررہے ہیں۔فنڈ رپورٹ کے مطابق بھارت کو اس ضمن میں اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ بھارتی بینکوں کے ریزرواثاثے خسارہ پورا کرنے کیلئے ناکافی ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلے نے تسلیم کیاہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارتی کشیدگی سے بھارتی معیشت کوبھاری نقصان پہنچاہے ۔ٹورنٹومیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلے نے کہاکہ جنگ کسی بھی صورت معیشت کے لئے فائدہ مند نہیں اوربھارتی معیشت کادارومداربھی زراعت پرہے جس کی وجہ ہماری معیشت پرزیادہ منفی اثرات مرتب ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کامعاشی طورپرزیادہ نقصان بھارت کاہواہے ۔ارون جیٹلے سے جب سرجیکل سڑائیکس کے بارے میں ایک سوال کیاگیاتوانہوں نے اس معاملے کوگول کردیااورکہاکہ میں ابھی بھارتی معیشت پرکشیدگی کے اثرات پرگفتگوکررہاہوں ۔انہوں نے کہاکہ سرجیکل سڑائیک کے دعوی کے ساتھ ہی بھارتی سٹاک مارکیٹس میں زیادہ نقصان ہواجس کاخمیازہ ہمیں بعد میں بھی بھگتناہوگا، جبکہ رپورٹ میں یہ واضح طور پر انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جنوبی ایشیائی ممالک پر رپورٹ کے مطابق بھارتی کمپنیوں کی منافع کما کر قرضوں کے سود ادا کرنے کی صلاحیت ابھرتی معیشتوں میں سب سے کم ہے جس کی وجہ سے بھارت میں غیر فعال قرضوں کا حجم بڑھ رہا ہے۔بھارتی بینکوں کے خطرے سے دوچار اثاثے 16 سال کی بلند ترین سطَح پر ہے۔ یاد رہے کہ پاک پاک بھارت کشیدگی میں زیادہ نقصان بھارت کا اپنا ہی ہوا ہے .
بھارت کو پاکستان کیخلاف محاز کھولنا مہنگا پڑ گیا, بڑی نقصان سامنے آگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں