پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

امریکہ میں بڑے پیمانے پر خوفناک تباہی مچ گئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیٹی سے آنے والا طوفان ’میتھیو‘ تباہی مچانے کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا سے بھی ٹکرا گیا جب کہ طوفان کے باعث ہیٹی، کیوبا اور باہاماس میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 339 ہو گئی جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔طوفان میتھیو کے باعث بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ اور درجنوں دیہات کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے جب کہ جنوبی علاقے جیریمی میں 80 فیصد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ طوفان کے باعث مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے جب کہ جنوبی ہیٹی کے جنوبی علاقوں کا ریاست کے دیگر حصوں سے زمینی راستہ بھی معطل ہو گیا ہے۔ میتھیو نامی طوفان نے ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس پر اپنا قہر ڈھایا تو فلوریڈا، جارجیا اور کیرولینا کی عوام کو خبردار کردیا کہ وہ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں اور 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب طوفان کے پیش نظر امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جب کہ امریکی ریاست میں جاری صدارتی مہم بھی طوفان کے پیش نظر عارضی طور پر ملتوی کردی گئی ہے۔ ہلیری کلنٹن نے بھی اپنی صدارتی مہم بھی فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں طوفان میتھیو کے باعث شدید تباہی پھیل گئی ہے، کیٹگری فور کے طوفان کے باعث اس وقت کیرولینا اور فلوریڈا کا ساحلی علاقہ تیز ہواؤں کی زد میں ہیں جب کہ سمندری طوفان کے باعث ڈزنی تھیم پارک کو بھی بند کردیا گیا۔ ہیٹی حکومت کے مطابق زلزلے میں اب تک 300 سے افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ بڑے پیمانے پر تباہی کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔طوفان میتھیو کے باعث بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ اور درجنوں دیہات کئی کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے جب کہ جنوبی علاقے جیریمی میں 80 فیصد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ طوفان کے باعث مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے جب کہ جنوبی ہیٹی کے جنوبی علاقوں کا ریاست کے دیگر حصوں سے زمینی راستہ بھی معطل ہو گیا ہے۔ میتھیو نامی طوفان نے ہیٹی میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس پر اپنا قہر ڈھایا تو فلوریڈا، جارجیا اور کیرولینا کی عوام کو خبردار کردیا گیا کہ وہ بھی احتیاطی تدابیر اختیار کر لیں اور 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب طوفان کے پیش نظر امریکی صدر باراک اوباما نے ریاست فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جب کہ امریکی ریاست میں جاری صدارتی مہم بھی طوفان کے پیش نظر عارضی طور پر ملتوی کردی گئی ہے۔ ہلیری کلنٹن نے بھی اپنی صدارتی مہم بھی فی الحال ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…