اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ہمسایہ ملک کے فوجیوں کی بڑی تعداد تربیت کے دوران ہی بھاگ کھڑی ہوئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پینٹاگون حکام نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 2 سال کے دوران تربیت کے لئے آنے والے درجنوں افغان فوجی مفرور ہیں جو غیر قانونی طور پر ملک میں قیام پذیر ہیں۔ رواں سال ستمبر کے مہینے میں امریکا میں زیر تربیت 8 افغان فوجی متعلقہ حکام کو بتائے بغیر ملٹری بیس سے فرار ہوگئے جب کہ جنوری 2015 سے اب تک مجموعی طور پر 44 افغان فوجی فرار ہوچکے ہیں غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون حکام نے پہلی مرتبہ انکشاف کیا کہ رواں سال ستمبر کے مہینے میں امریکا میں زیر تربیت 8 افغان فوجی متعلقہ حکام کو بتائے بغیر ملٹری بیس سے فرار ہوگئے جب کہ جنوری 2015 سے اب تک مجموعی طور پر 44 افغان فوجی فرار ہوچکے ہیں۔ ترجمان پینٹاگون ایڈم اسٹمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ٹریننگ پروگرام کا حصہ بننے سے قبل افغان فوجی اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ وہ کسی دہشت گرد گروہ کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔ترجمان کا کہناتھا کہ محکمہ دفاع نے افغان فوجیوں کے ٹریننگ سیشن کے دوران چھٹیوں پر جانے اور فرار ہونے سے متعلق نئے معیار پر غور شروع کردیا ہے جب کہ محکمہ دفاع کے افسر کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہناتھا کہ تربیتی پروگرام سے مفرور ہونے والا کوئی بھی افغان فوجی کسی جرم یا امریکا کے لئے کسی خطرے کی علامت نہیں بنا۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے افغان فوجیوں کو تربیت دینے کے علاوہ انہیں جدید اسلحہ سے لیس کرنے کے لئے 60 بلین ڈالر سے زائد رقم مختص کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال غیریقینی ہے اور اب بھی افغانستان کے بیشتر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے۔رواں ماہ زیر تربیت 8 افغان فوجی متعلقہ حکام کو بتائے بغیر ملٹری بیس سے فرار ہوگئے جب کہ جنوری 2015 سے اب تک مجموعی طور پر 44 افغان فوجی فرار ہوچکے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…