منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایٹمی جنگ کا خطرہ ۔۔۔! 12ملین افراد کیلئے جوہری حملوں سے بچائو کی پناگاہیں تیار کر لیں گئیں 

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آبا د (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا اس وقت تیزی سے جوہری جنگ کی طرف بڑھتی جا رہی ہے ۔ اور ماہرین کے مطابق اب کی بار اگر جنگ چھڑی تو دنیا کا بہت نقصان ہوگا ۔ اب میڈیا ذرائع کے مطابق روس نے امریکا کی طرف سے ممکنہ جوہری حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے بعض تدابیر اختیار کی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن نے ممکنہ ایٹمی جنگ کا مقابلہ کرنے کیلیے 12ملین افراد کے لیے ایک زیر زمین پناہ گاہ تعمیر کروائی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل روسی صدر ولادیمیر پوتن نے روس اور امریکا کے درمیان پلوٹونیم کو ناکارہ بنانے کے معاہدے کو ملتوی کرنے پر مبنی ایک قرار داد پر دستخط کیے ہیں۔دریں اثنا گزشتہ روز روسی دارالحکومت ماسکو میں ایوان زیریں کے نو منتخب ارکان اسمبلی کا افتتاحی سیشن ہوا‘ اس افتتاحی سیشن سے صدر پوتن نے خطاب کیا۔قبل ازیں صدر پوتن نے روس ، یوکرائن تناؤ میں ماسکو پر واشنگٹن کی طرف سے پابندیوں کے بعد امریکا سے نیوکلیئر و توانائی تحقیقاتی معاہدہ ملتوی کردیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ڈوزیئر امریکاکے حوالیکردیاہے ٗامریکا میں بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق دعوؤں کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا۔ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دنیا بھرمیں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے پارلیمانی نمائندوں کوبھیجا گیا ہے۔ ہمارے وفد نے امریکا میں مسئلہ کشمیر سے متعلق مختلف فورمز پرگفتگوکی ہے ٗ اداروں اور شخصیات نے پاکستان کیموقف کوسناہے۔انہوں نے بتایاکہ انسانی حقوق سے متعلق ڈوزیئرامریکی محکمہ خارجہ کے حوالے کیاہے ٗامریکانے وعدہ کیاہے کہ آئندہ سال انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق بیان کیے گئے حقائق کوبھی شامل کیاجائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…