منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ایران نے امریکہ کے خطرناک طیارے کی نقل تیارلی،طیارہ کیاکچھ کرسکتاہے ،سعودی عرب پریشان

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران( آن لائن ) ایران نے امریکہ کے غیر انسان بردار طیارے (یو اے وی) ’’ آر کیو 170 سینٹینل‘‘ کی مقامی نقل تیار کرلی ہے جسے ’’صاعقہ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔دفاعی ویب سائٹ ’’ آئی ایچ ایس جینز‘‘ نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پروڈکشن لائن میں دکھائے گئے درجن بھر سے زیادہ ’’صاعقہ‘‘ یو اے ویز کا بغور جائزہ لینے پر پتا چلتا ہے کہ ایران نے ’’سینٹینل‘‘ کی ایک نہیں بلکہ دو نقلیں تیار کی ہیں۔ویڈیو کا یہ حصہ ایرانی دفاعی تیاریوں سے متعلق سیما نیوز کی ایک دستاویزی فلم کا حصہ ہے جس میں ایرانی افواج کے ایئرواسپیس ڈویڑن کی تازہ ترین کامیابیوں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ آئی ایچ ایس جینز نے مزید لکھا ہے کہ بظاہر یہ تمام یو اے ویز تقریباً مکمل حالت میں ہیں جن کی مجموعی تعداد 13 ہے؛ جن میں دو ایسے ہیں جنہیں امریکی ’’سینٹینل‘‘ کی ہوبہو نقل کہا جاسکتا ہے کیونکہ ان میں سامنے کی طرف سے ہوا کے داخلے کیلئے ایک عدد جالی موجود ہے جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ان میں ایک ایک جیٹ انجن نصب کیا گیا ہوگا۔ باقی کے 11 ’’صاعقہ‘‘ میں ہوا کے داخلے والی جالی خاصی چھوٹی ہے جو عموماً پسٹن انجن یا ٹربوپروپ انجن والے یو اے ویز کی امتیازی علامت ہوتی ہے۔لاک ہیڈ مارٹن کی مشہورِ زمانہ تجربہ گاہ ’’اسکنک ورکس‘‘ کا تیار کردہ ’’ آر کیو 170 سینٹینل‘‘ امریکی فضائیہ کے استعمال میں ہے۔ اگرچہ اس کے بارے میں بھی زیادہ تفصیلات دستیاب نہیں لیکن وکی پیڈیا کے مطابق اس کے بازؤوں کا پھیلاؤ 66 فٹ تک ہوسکتا ہے جبکہ اس کا جیٹ انجن اب تک ایک راز ہے۔ اندازہ ہے کہ اس کا زیادہ سے زیادہ وزن 8,500 پاؤنڈ تک ہوسکتا ہے اور شاید یہ دورانِ پرواز زیادہ سے زیادہ 50,000 فٹ کی بلندی تک پہنچ سکتا ہے۔دسمبر 2011 میں ایران نے اپنی فضائی حدود میں پرواز کرنے والا ایک امریکی آر کیو 170 یو اے وی سالم حالت میں گرالیا تھا جسے شدید امریکی اصرار کے باوجود واپس نہیں کیا تھا؛ ’’صاعقہ‘‘ اسی کی نقل ہے۔ایرانی ویڈیو سے جہاں کچھ باتیں معلوم ہوئی ہیں وہیں بہت سے سوالات نے بھی جنم لیا ہے۔ مثلاً یہ کہ اگر صاعقہ یو اے وی میں جیٹ انجن استعمال کئے گئے ہیں تو یہ کہاں سے حاصل کئے گئے ہیں؟ امریکی ار کیو 170 کی بات کریں تو اس کا بنیادی مقصد صرف جاسوسی ہے لیکن مذکورہ ویڈیو میں ’’صاعقہ‘‘ میں زمینی عکس بندی کرنے والے حصے کی جگہ فضا سے زمین پر مار کرنے والے 4 میزائیل نصب دکھائے گئے ہیں۔ سوال یہ اٹھتا ہے کہ زمینی عکس بندی اور جاسوسی کے مؤثر نظام کے بغیر ’’صاعقہ‘‘ کس طرح اپنے ہدف کو نشانہ بناسکے گا؟سیما نیوز کی جاری کردہ ویڈیو میں ’’صاعقہ‘‘ یو اے ویز کو صرف پروڈکشن لائن میں دکھایا گیا ہے لیکن کہیں بھی یہ نہیں بتایا گیا کہ اسے کب تک ایرانی فوج کے سپرد کیا جائے گا۔جبکہ یہ طیارہ سعود ی عرب کےلئے خطرہ بھی ثابت ہوسکتاہے کیونکہ اس طیارے کی مددسے سعودی افواج پرایران براہ راست نظررکھ سکے گاجس کے تحفظات امریکہ کوبھی ہیں کہ اس طیارے سے سعودی عرب کوپریشانی لاحق ہوسکتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…