منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھربڑاحملہ کردیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016 |

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنڑول کے مختلف سیکٹرزپربھارت نے ایک مرتبہ پھربلااشتعال فائرنگ شروع کردی ہے جس کے نتیجے میں دوطالبات سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنڑول کے مختلف سیکٹرزمیں ایک مرتبہ پھربلااشتعال فائرنگ کی ہے بھارتی گولہ باری کی وجہ سے لائن آف کنڑول کے مختلف علاقوں میں  2طالبات ،ایک خاتون سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے دشمن کی گنیں خاموش ہوگئیں ۔
مودی سرکار اور بھارتی فوج کی جانب سے کیا گیا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ ان کے گلے کیا پڑا اب وہ روز نت نئی تاویلیں گھڑنے لگے ہیں ایسی ہی بڑھک بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی ماری ہے جن کا کہنا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک 100 فیصد درست تھی اور ہمیں اس کا ثبوت دینے کی کوئی ضرورت ہی نہیں۔ بھارت کی جانب سے گزشتہ ہفتے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا گیا لیکن پاک فوج نے اس بے بنیاد دعوے کی قلعی ٖغیر ملکی میڈیا کو علاقے کا دورہ کراکر کھول دی جس کے بعد بھارتی سیاستدانوں نے بھی سوال اٹھانے شروع کردیئے، نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور کانگریس کے رہنما ان میں پیش پیش ہیں لیکن مودی سرکار اپنا پول کھل جانے کے خوف سے کوئی مناسب جواب ہی نہیں دے پارہی۔

گزشتہ روز نریندر مودی نے بی جے پی کے رہنماؤں پر نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک پر بات کرنے پر پابندی لگائی اور اب ان ہی کے وزیر دفاع منوہر پاریکر کہتے ہیں کہ ہمیں اپنی فوج کی بہادری پر یقین ہے اور جنہیں ان کی قابلیت پر یقین نہیں وہ بھارت کے وفادار نہیں۔ نئی دلی میں بی جے پی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران منوہر پاریکر کا کہنا تھا کہ اُڑی حملے کے بعد انہیں کئی سابق فوجیوں کے خطوط ملے جن میں ان سے جنگ کی صورت میں ایل او سی پر تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔ وہ ان لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی بہادری ہمیشہ کسی بھی قسم کے شک و شبہے سے بالاتر رہی ہےلیکن پہلی مرتبہ کچھ لوگ اس پر سوال اٹھارہے ہیں اور ہمیں ان کے نام لینے کی ضرورت نہیں۔ بھارتی فوج کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ 100 فیصد درست ہے ہمیں اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی وڈیو جاری کرنے کی ضرورت نہیں ۔ادھرعالمی دفاعی ماہرین نے کہاہے کہ بھارت کی طرف سے بغیرثبوتوں کے سرجیکل سڑائیکس کی باتیں کرنااسی طرح ہے کہ جیسے تیل کے بغیرگاڑی کوچلانا۔دفاعی ماہرین نے کہاکہ پاکستانی فوج نے بہت ہی بہتراورموثراندازمیں بہت آزمودہ اورتجربہ کارہونے کاثبوت دیااوربھارت کوابھی تک سرجیکل سڑائیکس ثابت کرنے میں مشکلات کاسامناہے جس کامطلب ہے کہ بھارت کاسرجیکل سڑائیکس کادعوی جھوٹ پرمبنی ہے اوربھارتی دعوے میں کوئی حقیقت نہیں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…