منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب نے پاکستان سے امدادی رقم واپس نہیں مانگی جھوٹی خبر کس نے اور کیوں چلوائی؟ تہلکہ خیز انکشافات

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے پاکستان نے 5سال کے لیے 1ارب ڈالر کا 5.5فیصد شرح سود کا سکوک بانڈ جاری کر دیا ہے اس مقصد کے لیے 1ارب60کروڑ ڈالر کاموٹر وے کا حصہ گروی رکھا گیا ہے اس سکوک بانڈز سے ملکی قرضوں میں اضافہ نہیں ہو گا اور اندرونی قرضوں میں کمی آئے گی پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے سول ملٹری قیادت نے خبرداد کیا ہے کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گیا اگر کسی نے پاکستان کے ساتھ پنگا کیا تو اس کو سخت جواب دیا جائے گا سعودی عرب کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر واپس لینے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیایہ شرارت ہے اور معیشت کے ساتھ شرارتیں بند کی جائیں چاہے ایسی ویب سائٹ ملک دشمنوں کی ہو سکتی ہے جو دو ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اگلے پانچ سالوں کے دوران ادائیگیوں کے حوالے سے مکمل تیار ہیں ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکومت برآمدکنندگا ن کے لیے جلد خصوصی پیکچ کا اعلان کرے گی ملکی صورتحال کے پیش نظر امریکہ کا دورہ ملتوی کر دیا ہے جمعرات کو ایف بی آر میں پریس بریفنگ کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان نے 5سال کے لیے 1ارب ڈالر کا 5.5فیصد شرح سود کا سکوک بانڈ جاری کر دیا ہے اس مقصد کے

لیے 1ارب60کروڑ ڈالر کاموٹر وے کا حصہ گروی رکھا گیا ہے اس سکوک بانڈز سے ملکی قرضوں میں اضافہ نہیں ہو گا اور اندرونی قرضوں میں کمی آئے گی اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے پانچ بینکوں کے ساتھ مل کر سکوک بانڈ جاری کیے ہیں سکوک بانڈز کے لئے 124سرمایہ کاری اداروں کی جانب سے دو ارب چالیس کروڑ ڈالرز کی پیش کشیں موصول ہوئیں ہیں پاکستان نے سکوک بانڈز 5.25پر جاری کرنے کا پلان بنایا ہوا تھا اس مقصد کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ کو پہلے روڈ شوز کے لیے بھیجا گیا انہوں نے دبئی، لندن، بوسٹن اور امریکہ میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران روڈ شو منعقد کریں سرمایہ کاروں نے سکوک بانڈز کا ریٹ 6 فیصد تک مانگا تھا لا ئن آف کنٹرول کی صورتحال کی وجہ سے سکوک بانڈز کے ریٹس میں اضافہ ہواا قتصادی ٹیم سے ایل او سی کی صورتحال پر سوال کیے گیے اگر موجودہ صورتحال درپیش نہ ہوتی تو شرح سود 5.2 فیصد ہوتی اس کے باوجود سکوک بانڈز 5.5 فیصد کی شرح سود کم ترین سطح ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 1 ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کرنے کی آفر قبول کی ہے سکوک بانڈز جاری کرنے کا مقصدپاکستان کو بین الاقوامی مارکیٹ میں ر کھنے کے لیے ہے سکوک بانڈز میں38% یورپ، ،37فیصد نارتھ امریکہ سے 6% ایشیا سے ، مشرق وسطیٰ سے 28% سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی کسی پاکستانی کی جانب سے سکوک بانڈز خریدنے کی خبریں غلط ہیں ۔

قانون کے تحت کسی پاکستانی کو ایک سینٹ بھی الاٹ نہیں کیا جا سکتا جے کے ایل. ایف یہ افورڈ ہی نہیں کر سکتا سکوک بانڈز کے اجراء سے ملکی قرضے میں اضافہ نہیں ہو گا اور اندرونی قرضوں میں کمی آئے گی اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے تین سال میں آئی ایم ایف کے بارہ کے بارہ اہداف حاصل کئے ہیں ہمارا ترقی کا ہدف 5.5 فیصد ہے اور عالمی ادارے پاکستان کے ترقی کا ہدف پانچ اعشاریہ سات فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے سول ملٹری قیادت نے خبرداد کیا ہے کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گیا اگر کسی نے پاکستان کے ساتھ پنگا کیا تو اس کو سخت جواب دیا جائے گا پاکستان کو تنہا کرنے کی. بھارتی کوششیں ناکام ہوں گی سعودی عرب کی جانب سے ڈیڑھ ارب ڈالر واپس لینے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا گیایہ شرارت ہے اور معیشت کے ساتھ شرارتیں بند کی جائیں چاہے ایسی ویب سائٹ ملک دشمنوں کی ہو سکتی ہے جو دو ملکوں کے تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں اگر سعودی عرب نے یہ سائٹ دیکھ لی تو ان کے جزبات کیا ہوں گے ان کی دل آزاری ہو گی یہ ایک بھونڈی کوشش ہے انہوں نے کہا کہ ملکی تحفظ کو ناقابل تسخیر بنانے کے تمام وسائل فراہم کریں گیاایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک کو کراچی سے لاہور منتقل نہیں کیا جارہا کچھ انتظامی شعبے منتقل کئے گئے ہیں ایگزم بینک لاہور منتقل کریں گے نئی چیز شروع کرنے کیلئے سٹیٹ بنک میں جگہ نہیں اس کے لئے لاہور میں جگہ دستیاب ہے اگلے پانچ سالوں کے دوران ادائیگیوں کے حوالے سے مکمل تیار ہیں ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکومت برآمدکنندگا ن کے لیے جلد خصوصی پیکچ کا اعلان کرے گی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…