منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راہداری منصوبہ ،مغربی روٹ،حقیقت کیا ہے؟ چین نے بالاخر باضابطہ اعلان کردیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چینی سفارت خانہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ سی پیک پورے پاکستان کے لئے ہے اور اس سے مغربی حصوں کے لوگوں سمیت تمام پاکستانی عوام کو فوائد حاصل ہوں گے ٗپاکستان کے مغربی حصوں میں سی پیک منصوبہ جات پر پیشرفت ہو رہی ہے ٗ منصوبے پر مسلسل پیشرفت اور عوام کو جلد از جلد فوائد پہنچانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ حال ہی میں ایک اردو اخبار میں یہ رپورٹ ہوا ہے کہ پاکستان میں چینی سفیر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواء اور کے پی کے حکومت کو آگاہ کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ موجود نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ جھوٹ اور غلط رپورٹنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان نے سی پیک پر پیشرفت کے بارے میں مواصلاتی اور رابطہ کاری کا مضبوط نظام وضع کر رکھا ہے۔ 12 نومبر 2015ء کو سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی کے پانچویں اجلاس نے ’’کثیر راستوں کے ساتھ ایک راہداری‘‘ کے اصول کی منظوری دی جس کا مقصد پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی بالخصوص مغربی اور شمال مغربی علاقوں کو براہ راست فائدہ پہنچانا اور گوادر بندرگاہ کے لئے موثر رابطہ فراہم کرنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پانچویں جے سی سی اجلاس میں مونو گرافک سٹڈی آف ٹرانسپورٹ پلان کی منظوری دی گئی جس میں واضح طور پر ذکر ہے کہ برہان ۔ ڈی آئی خان ۔ کوئٹہ ۔ سوراب سیکشن سی پیک کے بڑے رابطہ مقامات کے مابین اشد درکار مواصلاتی راستہ فراہم کرے گا اور پاکستان کے مغربی علاقوں کو ملائے گا۔ چینی سفارت خانہ کے ترجمان نے کہا کہ سی پیک پورے پاکستان کے لئے ہے اور اس سے مغربی حصوں کے لوگوں سمیت تمام پاکستانی عوام کو فوائد حاصل ہوں گے۔ دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک منصوبہ جات پاکستان بھر میں چل رہے ہیں اور سی پیک پر جامع انداز میں عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مغربی حصوں میں سی پیک منصوبہ جات پر پیشرفت ہو رہی ہے۔ روزگار کے کئی منصوبہ جات پر عمل درآمد بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سی پیک پر مسلسل پیشرفت اور عوام کو جلد از جلد فوائد پہنچانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…