جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ایک ایسے ملک کے عوام بھارت کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے کہ جان کر دنگ رہ جائیں گے‘ بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں غیر ملکی خواتین کے ساتھ بھیانک جرائم معمول کی بات بن چکے ہیں۔ کبھی کسی غیر ملکی خاتون کو اغوا کیا جاتا ہے تو کسی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا جاتا ہے۔ شیطان صفت بھارتی مجرم ان جرائم کے عادی ہو چکے ہیں مگر حال ہی میں جب افریقی ملک کانگوسے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو بھارت میں وحشیانہ طریقے سے قتل کیا گیا تو اس کے جواب میں کانگو کے شہریوں نے بھی اپنے ملک میں بسنے والے بھارتی شہریوں کی زندگی کو دردناک عذاب میں بدل دیا۔ اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سنتھیا ویچل نامی خاتون کا تعلق کانگو سے تھا اور وہ حیدرآباد شہر میں اپنے بھارتی شوہر کے ساتھ مقیم تھیں۔ اس بدبخت بھارتی شخص نے اپنی افریقی بیوی پر بدچلنی کا الزام لگا کر اسے قتل کیااور اس کے جسم کے ٹکڑے کر ڈالے۔جب اس حیوانیت کی خبر کانگو میں پہنچی تو ظلم کا نشانہ بننے والی سنھیا کے ہم وطن غصے سے بے قابو ہو گئے۔ کانگو کے نوجوانوں نے گروہوں کی شکل میں جمع ہو کر بھارتی شہریوں پر حملے شروع کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق کانگو میں کپڑے ، کاسمیٹکس برقی آلات جیسے کئی کاروبار شعبے میں بھارتی شہریوں کا غلبہ ہے۔ کانگو کے لوگوں نے ان بھارتی شہریوں کی دکانوں پر حملے شروع کر دیئے ہیں اور کئی بھارتی شہریوں کو مشتعل ہجوم نے سرعام ہلاک کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ کانگو میں بسنے والی بھارتی خواتین کی عزتیں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک مشتعل ہجوم میں شامل راڈری گو نامی نوجوان کا کہنا تھا کہ کانگو کے لوگ بھارت میں سفاکانہ طریقے سے قتل کی گئی اپنی بہن کا بدلہ ضرور لیں گے۔کانگو کی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری صورتحال کو فسادات کا نام نہیں دیا جاسکتا البتہ بھارتی شہریوں اور ان کی املاک پر متعدد حملے کیے جاچکے ہیں۔ حکومت صورتحال پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے لیکن بھارتی شہریوں کے خلاف کانگو کے عوام کا غصہ کسی طور کم ہوتا نظر نہیں آتا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…