ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’مودی کے منہ پر ایک اور زور دار طمانچہ‘‘ورلڈ بنک نے بھارتی دعوؤں کو کس طرح بے نقاب کیا؟

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بنک نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے غربت کے خاتمے کے دعوے کو بے نقاب کردیا، 21.25 فیصد بھارتی عالمی بینک کے مقرر کردہ خط غربت(یومیہ 1.90 ڈالر آمدنی) کے دہانے پر یا اس سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،بھارت کو غریب طبقے کی آمدنی اوسط سے بھی کم رفتار سے بڑھنے والے ملکوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے جبکہ پاکستان میں غریب طبقے کی قومی نمو چار فیصد سے زیادہ ہے جبکہ اس فہرست میں چین 8 فیصد شرح نمو کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور سری لنکا بھی اس لسٹ میں شامل ہے۔عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی طرح بھارت کو بھی غربت کے خاتمے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے حالانکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی یہ جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں کہ پاکستان کو بھارت سے سیکھنا چاہیے کہ غربت سے کیسے لڑتے ہیں۔ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ ‘غربت اور مشترکہ خوشحالی’ میں پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں رکھا جہاں غریب طبقے کی آمدنی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان میں غریب طبقے کی قومی نمو چار فیصد سے زیادہ ہے جبکہ اس فہرست میں چین 8 فیصد شرح نمو کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور سری لنکا بھی اس لسٹ میں شامل ہے۔بھارت کو ان ملکوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے جہاں غریب طبقے کی آمدنی اوسط سے بھی کم رفتار سے بڑھ رہی ہے البتہ اس کی معیشت دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت قرار دی گئی۔مجموعی طور پر اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ بعض شعبوں میں بھارت کی کارکردگی پاکستان سے بہتر ہے ج ب کہ بعض میں پاکستان انڈیا سے آگے ہے۔اعداد و شمار کے مطابق 21.25 فیصد بھارتی عالمی بینک کے مقرر کردہ خط غربت(یومیہ 1.90 ڈالر آمدنی) کے دہانے پر یا اس سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ پاکستان میں اس کی شرح صرف 8.3 فیصد ہے۔اس کے علاوہ 58 فیصد بھارتی شہریوں کی یومیہ آمدنی 3.10 ڈالر یومیہ ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 45 فیصد ہے۔رپورٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ اگر بنگلہ دیش نے سخت معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ 2030 تک غربت پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکتا ہے اور وہاں 43.7 فیصد لوگ خط غربت کے دہانے پر یا اس سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 77.6 فیصد شہریوں کی یومیہ آمدنی 3.10 ڈالر ہے۔شہریوں کی اوسط عمر کے اعتبار سے بھارت پاکستان سے تھوڑ آگے ہے اور 2014 تک کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اوسط عمر 68 برس جبکہ پاکستان میں 66.1 برس ہے۔
خواتین کی اوسط عمر کے حوالے سے بھی بھارت آگے ہے جہاں عورتوں کی اوسط عمر 69.49 سال جبکہ پاکستان میں 67.15 سال ہے۔اس کے علاوہ بالغ لڑکیوں کی شرح خواندگی کے اعتبار سے بھی بھارت پاکستان سے آگے ہے اور 2011 تک کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت کی 59.2 فیصد لڑکیاں خواندہ ہیں جبکہ پاکستان میں یہ شرح 41.9 فیصد ہے۔نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے بھی بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے،بھارت میں 2010 میں ہر 1000 پیدائشوں میں سے 46.3 فیصد بچے مرجاتے تھے لیکن 2015 میں یہ شرح کم ہوکر 37.9 فیصد ہوگئی جبکہ پاکستان میں 2010 میں یہ شرح 73.5 فیصد تھی جو 2015 میں 65.8 فیصد ہوگئی۔خوراک کی کمی کو پورا کرنے میں بھی بھارت کا ریکارڈ پاکستان سے اچھا ہے، 2015 میں بھارت کی کل آبادی کا 15.2 فیصد حصہ خوراک کی کمی کا شکار تھا جبکہ پاکستان میں یہ شرح 22 فیصد تھی۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق 2007 سے 2013 کے دوران پاکستان کی سالانہ نمو میں نچلے طبقے کی 40 فیصد آبادی کی اوسط کھپت 2.81 فیصد جبکہ مجموعی آبادی کی اوسط کھپت 2.53 فیصد رہی۔نچلے طبقے کی 40 فیصد آبادی کی فی کس سالانہ آمدنی (امریکی ڈالر) 2.07 فیصد رہی جبکہ مجموعی آبادی کی فی کس سالانہ آمدنی 3.81 فیصد رہی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں بچوں کو اسکول بھیجنے کے رجحان میں اضافے سے فائدہ مند غیر زرعی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔اسی طرح بچوں کو اسکول بھیجنے والے والدین کی مالی معاونت جیسے اقدام سے پاکستان میں اسکول جانے والے بچوں کی تعداد میں 11 سے 13 فیصد تک اضافہ ہوا۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطاب پاکستان ان ملکوں میں سے ایک ہے جہاں 2008 سے 2013 کے دوران عدم مساوات میں کمی دیکھنے میں آئی۔پاکستان کا Gini Index (عدم مساوات کا اندازہ لگانے والا انڈیکس) منفی 2.4 فیصد تک کم ہوا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…