ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا شوشہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا شوشہ مودی سرکار کے گلے پڑ گیا، بھارتی میڈیا کے ثبوت مانگنے پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی ”آئیں بائیں شائیں“، انتظار کرو اور دیکھو کا مشورہ دے کر جان چھڑائی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نئی دہلی میں سمارٹ ٹوائلٹ کی تعمیر کے حوالے سے افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے صحافیوں نے سوال کیا کہ بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کے حوالے سے ابھی تک ویڈیو فوٹیج کیوں نہیں جاری کی حالانکہ اس کارروائی پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے تو راج ناتھ سنگھ لاجواب ہوگئے اور کچھ سوچنے کے بعد سوال گندم جواب چنا کے مصداق کہنے لگے کہ پوری دنیا اس سرجیکل سٹرائیک کے بارے میں جانتی ہے ہمارے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور بھارت کا سرفخر سے بلند کردیا تاہم صحافیوں کی طرف سے سوال دہرائے جانے پر جب راج ناتھ سنگھ کو جان چھڑانے کا کوئی چارہ نظر نہ آیا تو انہوں نے میڈیا کو انتظار کرو اور دیکھو کا مشورہ دے دیا۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ توکردیا ہے لیکن وہ اس حوالے سے تاحال کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہے جس کے باعث اسے ہزیمت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…