ڈھاکہ (این این آئی)بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے کہاہے کہ بنگلہ دیش میں پھانسیوں پر پاکستان کی جانب سے احتجاج سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا باعث بنا ہے۔بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے میں بھارت کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ پاکستان ایک ہاری ہوئی قوت ہے اور ہم نے انہیں 1971 میں بھی شکست دی ٗ سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ سارک کانفرنس میں شرکت اس وجہ سے نہیں کی کیونکہ پاکستان نے بنگلا دیش کی جانب سے جنگی جرائم میں مرتکب افراد کو پھانسی دیے جانے پر احتجاج کیا تھا۔حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف مزید زہر اگلتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے عوام کو ملک میں موجود پاکستان کے حامیوں سے تعلق ختم کردینا چاہیے اور ان کا سیاسی اور سماجی میدان میں بائیکاٹ کرنا چاہئے۔