ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

اس اہم اسلامی سے قطع تعلق پر سوچ رہے ہیں پاکستان نے دبنگ اعلان کر دیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ زمینی حقائق سے دنیا پر ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیکس کے جھوٹے دعوے کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیکس کے ‘ڈرامہ’ کی منصوبہ بندی پہلے سے ہی کی گئی تھی، جس میں ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے کردار ادا کیا تاکہ مسئلہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹائی جاسکے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد ہی طلوع ہوگا اور کشمیری عوام کو ہندوستانی تسلط سے آزادی مل جائے گی۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیکس کے دعووں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔انھوں نے الزام عائد کیا کہ افغانستان، پاکستانی مفادات کے خلاف ہندوستان کی حمایت کر رہا ہے، جس کے باعث اسلام آباد، کابل سے اپنے تعلقات پر نظرثانی کر رہا ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاک۔چین اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) ایک عالمی سچ بن چکا ہے۔دوسری جانب بھارت نے پاکستان پر ایک اور بھونڈا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران پاکستانی عوام کی جانب سے بھارتی فوجیوں پر پتھر پھینکے گئے تاہم اس واقعے میں کوئی بھی فوجی زخمی نہیں ہوا۔ بھارتی میڈیا نے اٹاری بارڈر پر تعینات فوجی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ تقریب دیکھنے کیلئے واہگہ بارڈر پر آئے پاکستانی کم از کم 10 منٹ تک بھارت مخالف نعرے لگاتے رہے۔ حکام کے مطابق بارڈر پر موجود پاکستانی عوام کی جانب تقریب شروع ہونے سے کچھ دیر قبل پتھر بھی پھینکے گئے۔بھارتی سیکیورٹی فورسز کی درخواست پر پاکستانی رینجرز کے ساتھ ایک فلیگ میٹنگ بھی کی گئی۔ بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر اپنا جھوٹ دہراتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ اڑی سیکٹر کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سرجیکل سٹرائیک کئے جانے کے ردعمل میں پیش آیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…