اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ایک شکست خوردہ قوم ہے، 1971 میں ہم نے مات دی تھی،بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی مجرموں کی سزاوں کے خلاف احتجاج کرنے والے پاکستان کو سارک کانفرنس سے نکال دینا چاہیے۔ پاکستان ایک شکست خوردہ قوم ہے، 1971 میں ہم نے پاکستان کو شکست دی، بھارتی میڈیا کے مطابق سارک کانفرنس ملتوی ہونے پر بنگلہ دیشی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک شکست خوردہ قوم ہے، 1971 میں ہم نے پاکستان کو شکست دی، 1971 کے جنگی مجرموں کی پھانسی کے خلاف احتجاج پر پاکستان کو سارک کانفرنس سے نکال دیا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس کے ملتوی ہونے سے پاکستان عالمی سطح پر تنہا نہیں ہوا, بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے، ایل او سی پر فائرنگ ضرور ہوئی تھی،بھارت کی اشتعال انگیزی پر امریکا سے رابطے میں ہیں، آپریشن ضرب عضب میں حقانی نیٹ ورک سمیت عسکریت پسند نیٹ ورکس کو تباہ کردیا، چار ہزار سے زائد دہشتگرد مارے گئے،پاکستان پر عسکریت پسندوں کی اعانت کے الزامات بے بنیاد ہیں ،پاکستان سرد جنگ کی پراکسی وار لڑ رہا ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی پر امریکا سے رابطے میں ہیں، پاک،بھارت کشیدگی کم کرانے کی امریکی کوششیں قابل تعریف ہیں،سارک کانفرنس کے ملتوی ہونے سے پاکستان عالمی سطح پر تنہا نہیں ہوا۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ 146ضرب عضب145 آپریشن کے دوران، 146146حقانی نیٹ ورک ہو یا کوئی بھی عسکریت پسند تنظیم، ان کے نیٹ ورکس کو تباہ کیا گیا اور اس آپریشن میں 4000 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ 146146حقیقت سے بہت دور ہے145145۔ مگر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ضرور ہوئی ہے جس کو دہلی نہ جانے کیوں سرجیکل سٹرائیک کا نام دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 146146سفارتخانہ وائٹ ہائوس اور امریکی قیادت کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن کے خواہشمند ہونے کے ناتے نہیں چاہتے کہ دو جوہری پڑوسی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں شدت آئے لیکن پاکستان اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے اور متناسب طاقت کے ساتھ بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان پر عسکریت پسندوں کی اعانت کے الزامات بے بنیاد پاکستان سرد جنگ کے زمانے کی پراکسیز کے خلاف بھی جنگ لڑ رہا ہے، 146ضرب عضب145 میں حقانی نیٹ ورک ہو یا کوئی بھی عسکریت پسند تنظیم ان کے نیٹ ورک کو تباہ کیا گیا ہے اور اس آپریشن میں 4000 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے ہیں ۔ پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بھارت کا ایک فوجی پاکستان کے قبضے میں ہے اور یہ کہ اس سے قبل بلوچستان سے بھارت کے نیوی کے ایک اہل کار، کلبھوشن کی گرفتاری، یہ تمام دستاویزات بین الاقوامی برادری کو دکھائی گئی ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ بھارت کس طرح پاکستان کے اندر مداخلت کرتا ہے۔پاکستانی سفیر نے امریکہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کی کوششوں کو 146146قابلِ تحسین145145 قرار دیا۔پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مجوزہ سارک کانفرنس کے ملتوی ہونے کے بعد ملک کے سفارتی طور پر علاقے یا دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر درست نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سارک چارٹر کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا جبکہ امریکہ اور اقوام متحدہ کو صورتحال پر تشویش ہے۔
پاکستان کو اس گروپ سے نکال کر باہر پھینک دیں ۔۔! کس اسلامی ملک نے کہا جان کر آگ بگولہ ہو جائیں گے
3
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں