ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ کی مبینہ سرجیکل سٹرائیک کرنے والے فوجی دستے سے ملاقات ،بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی /سری نگر(این این آئی)بھارتی آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) پر مبینہ سرجیکل سٹرائیک کرنے والے فوجی دستے سے ملاقات کی اور سرحدی علاقوں میں فوجی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ، جنرل دلبیر سنگھ نے پاکستانی سرحد سے متصل علاقوں میں بھارتی فوج کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا ،بھارت کے اس دعوے کے بعد کہ اس نے لائن آف کنٹرول کے اس پار سرجیکل سٹرائیک کی ہے بھارتی فوجی سربراہ کا کشمیر کا یہ پہلا دورہ تھا۔ ادھربھارتی اخبارات نے لکھا ہے کہ سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے اپنے گاؤں چھوڑکر جانے والے بہت پریشان ہیں ،ایسے لوگ جنگ سے زیادہ پریشان اپنی فصل کے تعلق سے ہیں جو اس وقت کٹنے کے لیے تیار ہے اور دہشت زدہ کچھ خاندان تو اپنے ساتھ مویشی بھی لے کر بھاگ رہے ہیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) پر مبینہ سرجیکل سٹرائیک کرنے والے فوجی دستے سے ملاقات کی اور سرحدی علاقوں میں فوجی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ نے کنٹرول لائن پرسرجیکل سٹرائیک کرنے والے فوجی دستوں سے ملاقات کی ،بھارتی اخبار کے کے مطابق جنرل دلبیر سنگھ نے پاکستانی سرحد سے متصل علاقوں میں بھارتی فوج کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا ۔انھوں نے ادھم پور میں مختلف کمانڈروں سے ملاقات کی اور موجودہ سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔بھارت کے اس دعوے کے بعد کہ اس نے لائن آف کنٹرول کے اس پار سرجیکل سٹرائیک کی ہے بھارتی فوجی سربراہ کا کشمیر کا یہ پہلا دورہ تھا۔ ادھربھارتی اخبارات نے اپنے پہلے صفحے پر سرحد سے متصل دیہی علاقوں میں پھیلنے والی کشیدیگی کا ذکر کیا ،اخبار نے ان خاندانوں کی تصاویر اور حالات بھی شائع کیے ہیں جنھیں سرحد پر کشیدگی کی وجہ سے اپنے گاؤں چھوڑنے پڑ رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایسے لوگ جنگ سے زیادہ پریشان اپنی فصل کے تعلق سے ہیں جو اس وقت کٹنے کے لیے تیار ہے اوریہ لوگ علاقہ چھوڑنے کو تیار نہیں تاہم سرکارانہیں زبردستی علاقہ خالی کرارہی ہے جبکہ دہشت زدہ کچھ خاندان تو اپنے ساتھ مویشی بھی لے کر بھاگ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…