پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اقوام متحدہ نے بھارتی سورماؤں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا!!!نریندر مودی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستانی حدود میں سرجیکل سٹرائیکس کے بھارتی دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو ایسی کارروائی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام تحدہ نے بھی بھارت کے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی تائید کردی ہے۔ بان کی مون کے ترجمان اسٹفان ڈراجک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی گروپ یواین ایم او جی آئی پی نے پاکستانی حدود میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی آواز نہیں سنی۔ ادھراقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب اکبردین کا کہنا ہے کہ زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، لیکن یواین گروپ کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتا کیوں کہ گروپ براہ راست صورت حال کو مانیٹر کررہاہے۔ یاد رہے کہ بھارتی وزیر اطلاعات بھی اپنی فوج کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دے چکے ہیں۔اس سے قبل بھارتی فوج نے دعویٰٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ایل اوسی کے اس پار گیا اورسرجیکل اسٹرائیک کے بعد واپس آگیا۔ اس کی ویڈیو بھی موجود ہے، لیکن سرجیکل اسٹرائیک کی دعویدار بھارتی فوج وہ ویڈیو تاحال پیش نہیں کرسکا ہے ۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کے بھارتی جارحیت پر موقف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت پریشان کیا ہوا ہے اور اپنے ہی بنائے ہوئے دلدل میں پھنستے چلے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…