پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی ۔۔۔! اقوام متحدہ کا پاکستان بارے ایسا بیان کہ بھارت کو آگ لگ گئی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون سے ملاقات کی اور انھیں ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور خطے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کا سرحد پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ جھوٹا ہے اور بھارت خطے میں امن اور سلامتی کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار کر رہا ہے۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت اپنے بیانات اور اقدامات سے خطے اور بین الاقوامی امن اور استحکام کے لیے خطرات پیدا کر رہا ہے۔انھوں نے سیکریٹری جنرل کو بتایا کہ بھارت کشمیر میں تسلط سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لیے اس طرح کی صورتحال پیدا کر رہا ہے۔اس حوالے سے انھوں نے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ملیحہ لودھی نے سارک سربراہ کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ مذاکرات کے لیے ایک بہترین موقع ہو سکتا تھا۔ملاقات کے دوران بانکی مون نے 2 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر دو پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر دکھی ہوں ۔ بانکی مون نے مبصر گروپ کے بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث مکمل فعال نہ ہونے کا اعتراف کیا ۔انھوں نے ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور خطے میں تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔ سیکریٹری جنرل بان کی مون نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی خدمات کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے لیے اقوام متحدہ کا ملٹری آبزرور گروپ بھارت کے عدم تعاون کے باعث پوری طرح کام نہیں کر رہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…