پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاک فوج نے ہندو بنیے کے چھکے چھڑا دیئے ۔۔تاریخ میں پہلی بار واہگہ بارڈر پر کیا ہوتا رہا؟

datetime 30  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب سے سرحد پر جارحیت کے بعد پاک فون کا حوصلہ بڑھانے ڈی جی رینجرز پنجاب سمیت ہزاروں پاکستانی واہگہ بارڈ پر پرچم کشائی کی تقریب میں پہنچ گئے جبکہ بھارتی سائیڈ پر موت کی خاموشی چھائی رہی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 جوانوں سمیت 3 افراد شہید ہوگئے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی چوکیاں تباہ ہوگئیں۔ ایل او سی پر ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستانی عوام نے بلند حوصلے کا مظاہرہ کیا اور ہزاروں کی تعداد میں واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔پرچم کشائی کی تقریب میں ڈی جی رینجرز پنجاب نے بھی شرکت کی اور انتہائی اگلی طرف بیٹھ کر پریڈ دیکھی۔ واہگہ بارڈر پر پریڈ کے دوران نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگتے رہے جبکہ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے جوانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔دوسری جانب بھارتی فوجی اکیلے ہی بارڈر پر موجودتھے اور ان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے کوئی بھی شہری نہیں تھا۔ بھارتی کرسیاں خالی پڑی رہیں اور وہاں موت کی سی خاموشی چھائی رہی۔
پاکستانی قوم نے ایک بار پھر واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کرکے واضح کردیا ہے کہ یہ کسی کی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور ان میں جذبہ شہادت کسی بھی دوسری قوم سیکہیں زیادہ ہے اور کبھی بھی وقت آیا تو یہ 1965 کی جنگ کی طرح پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے اور شہادت کی موت کوبخوشی گلے لگائیں گے۔ زیر نظر تصویر میں ایک طرف پاکستانی عوام اپنے جوانوں کا حوصلہ بلند کر رہے ہیں جبکہ بھارتی سائیڈ پر کرسیاں خالی اور بارڈر بند کرنے کیلئے وہاں ٹینٹ لگائے گئے ہیں واضح رہے کہ نومبر 2014 میں واہگہ بارڈ ر پر خودکش حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد شہید ہوگئے تھے۔ دھماکے کے اگلے روز بھارت کی جانب سے پھر بزدلی دکھائی گئی اور کوئی شہری پرچم کشائی کی تقریب میں شریک نہیں ہوا جبکہ پاکستانی عوام اور میڈیا نے پاک فوج کا خوب حوصلہ بڑھایا اور ریکارڈ تعداد میں تقریب میں شرکت کرکے دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا کہ ہم زندہ قوم ہیں جو ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…