جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نہ چین باز آیا نہ روس۔۔۔! ہمارے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ بھارت کے آنسو جاری

datetime 27  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت شیوسینا نے بھی اب بھارتی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا کہ اڑی حملے کے بعد حقیقت میں بھارت دنیا میں تنہا ہوا ہے،کسی ملک نے بھی اڑی حملے کے بعد بھارت کا ساتھ نہیں دیا، چین نے حملے کی مذمت کی اورنہ ہی 1971 میں بھارت کا ساتھ دینے والے روس نے پاکستان کے ساتھ جنگی مشقیں منسوخ کیں،مودی نے انتخابی مہم میں کہا تھا 56 انچ سینہ ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے جب کہ اب وزیراعظم نوازشریف 56 انچ سینہ دکھا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا نے جریدے سامانا کے اداریئے میں وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اڑی حملہ کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسی ناکام رہی،اڑی حملے کے بعد حقیقت میں بھارت دنیا میں تنہا ہوا ہے،کسی ملک نے بھی اڑی حملے کے بعد بھارت کا ساتھ نہیں دیا،عالمی رہنماؤں نے صرف دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔بھارت کی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی پالیسی بے نتیجہ ثابت ہوئی ہے،بی جے پی نے واویلا کیا کہ پاکستان اڑی حملے کے بعد دنیا میں تنہا ہوگیا ،بی جے پی شور مچاتی ہے کہ پاکستان تنہا ہوگیا لیکن حقائق اس کے برعکس ہیں،انڈونیشاء،پاکستان کو دفاعی آلات فراہم کرنے کی پیشکش کر رہا ہے جب کہ نیپال بھی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔اسلامی تنظیمیں پاکستان کا کھل کر ساتھ دے رہی ہیں،1971کی جنگ میں روس نے بھارت کی حمایت میں اپنی فوجیں بھیجیں،آج بھارت کو ایسی دوستی کہیں نظر نہیں آئی،ہمیں خدشہ ہے کہ حقیقت میں بھارت دنیا میں تنہا ہوا ہے۔شیوسینا کا کہنا ہے کہ مودی نے انتخابی مہم میں کہا تھا 56 انچ سینہ ملک کے مسائل حل کرسکتا ہے جب کہ اب وزیراعظم نوازشریف 56 انچ سینہ دکھا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…