لندن(آئی این پی)برطانوی جریدے اکنامسٹ نے بھارتی فوج کا پول کھول دیا،بین الاقوامی شہرت یافتہ برطانوی جریدے اکنامسٹ نے بھارتی فوج کو کرپشن کا شکار فوج قرار دیدیا۔برطانوی جریدے کے مطابق بھارتی فوج ہمیشہ ہی کرپشن کا شکار رہی ہے،اکنامسٹ کے مطابق ویسے تو بھارتی ایئر فورس دنیا کی چوتھی بڑی فضائیہ مانی جاتی ہے لیکن درحقیقت بھارتی فضائیہ کے پاس موجود ساٹھ فیصد طیارے ہی اڑان بھرنے کے قابل ہیں۔کہانی صرف یہیں ختم نہیں ہوتی اکنامسٹ کیمطابق تینوں افواج کے سربراہان ایک دوسرے سے مشاورت تک کرنا پسند نہیں کرتے۔برطانوی جریدے نے بھارتی فوج کو دماغ سے خالی قرار دیدیا۔ اکانومسٹ کے مطابق ماہرین حیران ہیں کہ کیسے جنگجو بار بار بھارت کی ایئر بس میں گھسنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے بھارتی فوج کے حوالے سے بہت سی باتیں صرف کاغذوں میں ہی اچھی لگتی ہیں۔ لیکن 2 ہزار جہازوں میں صرف 60 فیصد لڑاکا طیارے اڑنے کے قابل ہیں۔ جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی فوج رکھنے والا ملک بھارت اسلحے کا بھی سب سے بڑا خریدارہے بھارتی فضائیہ دنیا کی چوتھی بڑی ایئر فورس ہے۔۔ 15 سال سے بحری بیڑے کی تیاری اب تک مکمل نہیں ہو سکی۔ بحری بیڑہ جو 2010 میں بھارتی فوج کے حوالے کر دینا چاہیئے تھا اب امید کی جا رہی ہے کہ اس کی تکمیل 2023 تک ہو جائے گی۔ اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ بھارت کی بری، بحری اور فضائی فوج کے درمیان رابطوں کا فقدان ہے اور بھارت کی ملٹری میں کرپشن کا ناسور بھی پایا گیا ہے۔