نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بلوچستان میں مداخلت کرنے کے بیان کے بعد اب بھارتی حکومت نے بلوچ رہنمابراہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست وصول کرنے کی تصدیق کردی ہے ۔ بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ براہمداغ بگٹی نے بھارتی وزارت خارجہ کوتین سال قبل یہ درخواست جمع کرائی تھی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی وزارت داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی سیاسی پناہ کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں جس پر جلد فیصلہ کرلیاجائیگا۔جبکہ اس سے قبل وفاقی وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے گزشتہ روزبلوچ رہنمابراہمداغ بگٹی کوبھارت کی طرف سے سیاسی پناہ دینے پرشدید تنقید کی تھی اورکہاتھاکہ بھارت عالمی سطح پردہشتگردوں کوسرکاری سطح پرپناہ دینے والاواحدملک بن چکاہے ۔انہوں نے کہاکہ تھاکہ پاکستان کومطلوب اشتہاریوں کوبھارتی پناہ دینے سے حالات مزید خراب ہونگے جس کاذمہ داربھارت ہوگا۔