بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

’’ہم نے پاکستان کے ساتھ یہ کام کرنا ہے ‘تو کرنا ہے‘‘ روس نے ایک بار پھر بھارت کو منہ توڑ جواب دیدیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو( آن لائن ) روس نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ24 ستمبر سے شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشقیں منسوخ کرنے کا مطالبہ دوسری بارمستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشقیں’’دوستی2016‘‘ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوں گی۔سفارتی اور عسکری ذرائع کے مطابق جنوبی ملٹری ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھنے والے 200روسی فوجیوں کا دستہ 24ستمبر سے 7اکتوبر تک جاری رہنے والی پاکستان اور روس کی پہلی فوجی مشقوں میں شرکت کے لئے 23ستمبر کو پاکستان پہنچے گا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں ’’دوستی 2016‘‘ طے شدہ پروگرام کے مطابق ہوں گی اور ماسکو نے نئی دلی کو مطلع کر دیا ہے کہ ان مشقوں کو منسوخ نہیں کیا جا سکتا۔ایک سینئر روسی سفارت کار کا کہنا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں سے بھارت کو فکر مند نہیں ہونا چاہیے۔روس کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل ویلیری گیراسیموف نے رواں سال اگست میں اپنے پاکستانی ہم منصب جنرل راشد محمود کے ساتھ ملاقات کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ روس پاکستان کے ساتھ طویل المدتی، مستحکم اور قابل اعتماد فوجی تعلقات چاہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…