اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

قذافی کا لیبیا اب کس حال میں ہے؟افسوسناک صورتحال

datetime 19  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس (این این آئی)لیبیا میں تیل کی بندرگاہوں پر کنٹرول کے لیے اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ قومی اتحاد کی حکومت کے تحت فورسز اور مشرقی علاقے میں اس کی متحارب انتظامیہ کے تحت ملیشیا (لیبیا نیشنل آرمی) کے درمیان دوبارہ لڑائی چھڑ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی اور دوسرے شہروں پر قابض متنازعہ فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کے زیر کمان فورس کے ترجمان محمد ابسط نے ایک بیان میں کہا کہ پیٹرولیم تنصیبات کے گارڈ (پی ایف جی) نے اتوار کی صبح راس لانوف کا کنٹرول واپس لینے کے لیے حملہ کیا ہے اور ہماری فورسز ان سے لڑ رہی ہیں۔خلیفہ حفتر کے زیرکمان فورسز نے گذشتہ ہفتے لیبیا کی تیل کی چار بندرگاہوں پر لڑائی کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔تیل تنصیبات کے محافظ گارڈ طرابلس میں قائم قومی اتحاد کی حکومت کے وفادار ہیں۔انھوں نے دو بندرگاہوں کا کنٹرول واپس لینے کے لیے آج جوابی حملہ کیا ہے۔پی ایف جی کے ترجمان علی الحاسی نے بتایا کہ ہم نے السدر اور راس لانوف پر حملہ کیا ہے اور حفتر کی فورسز جنگی طیاروں کے ذریعے ہم پر جوابی حملے کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔تیل کی برآمدات کے لیے استعمال ہونے والی چاروں بندرگاہوں سے بے دخلی طرابلس میں قائم قومی اتحاد کی حکومت ( جی این اے) کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔اس حکومت کی آمدن کا انحصار تیل کی برآمدات پر ہی ہے اور وہ طرابلس میں مارچ میں کنٹرول کے بعد سے پورے ملک میں اپنی عمل داری کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔واضح رہے کہ خلیفہ حفتر اور لیبیا کے مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والی دوسری عسکری اور سیاسی قوتوں نے طرابلس میں قائم قومی اتحاد کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے اور اس کی مشرقی لیبیا میں عمل داری بھی قائم نہیں ہونے دی ہے۔ امریکا اور مغربی ممالک نے خلیفہ حفتر کی فورسز کے تیل کی بندرگاہوں پر قبضے کی مذمت کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…