بیجنگ (آئی این پی )چین کے وزیراعظم لی کھ چیانگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے۔ چینی وزیراعظم کینیڈا اور کیوبا کا دورہ بھی کریں گے چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق وزیراعظم لی کھ چیانگ اقام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ سے امریکہ روانہ ہو گے ہیں وزیراعظم لی کھ چیانگ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعداقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون ،کنیڈین وزیراعظم اور کیوبا کے ریاستی چیرمین کی دعوت پر کینیڈا اور کیوبا کا دورہ بھی کریں گے ۔عالمی ماہرین کے مطابق چینی وزیراعظم کے جنرل اسمبلی کے خطاب کے بارے میں امریکہ نے اس بات کی اندازہ لگانے کی کوشش شروع کردی ہے کہ چینی وزیراعظم کوئی ایسااعلان ہی نہ کردیں کہ جس کی وجہ سے امریکہ کودنیامیں کسی پریشانی کاسامناکرناپڑے ۔عالمی ماہرین نے کہاکہ چینی وزیراعظم کے جنرل اسمبلی کے خطاب امریکہ کےلئے ایک بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ چینی وزیراعظم کی تقریرمیں توقع کی جارہی ہے کہ وہ پاکستان میں بننے والے سی پیک کے بارے میں دنیاکوآگاہ کریں گے اوریہ بھی اعلان کرسکتے ہیں اس میں رکاوٹ ڈالنے والے کوبھاری نقصان نقصان اٹھاناپڑسکتاہے ۔