سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ایسے وقت میں جب پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیریوں پر بھارتی بربریت بے نقاب کرنے والا ہے بارہ مولہ میں بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز پر حملے نے کئی سوال کھڑے کردیئے ہیں۔ ایک ایسے سیکیورٹی زون میں جہاں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا صرف چار حملہ آوروں نے پوری بریگیڈ کو تگنی کا ناچ کیسے نچادیا؟ہر کوئی جواب جاننے کا منتظر ہے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ چاروں حملہ آور جوابی کارروائی میں مارے گئے۔ اس دعوے کو سچ مان لیا جائے تو بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ حملہ آور کون تھے، طویل ترین اور سخت ترین کرفیو کے باوجود حساس ترین علاقے میں کیسے پہنچے؟ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کی تفصیل سامنے کیوں نہیں لائی گئی؟بھارتی میڈیا سوالوں کا جواب دینے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حقائق اور تفصیلات سامنے آنے سے پہلے ہی پاکستان پر الزام تراشیوں پر اتر آیاہے جس کے بعد یہ چہ میگوئیاں بھی زور پکڑ گئی ہیں کہ کہیں یہ مودی سرکار کا اپنا ہی رچایا ہوا ڈرامہ تو نہیں؟اور کہیں ظلم و بربریت کی اتنہا کرنے والے عالمی برادری کے سامنے مظلوم تو نہیں بننا چاہتے۔