اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ناراض بلوچ لیڈروں کو اپنے ملک میں سیاسی پناہ دینے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نام نہاد بلوچ لیڈر ہندوستان میں پناہ کیلئے باضابطہ درخواست دیں تو چند ہفتوں میں انہیں پناہ دے دی جائے گی۔ دوسری جانب بلوچ لیڈر برہمداغ بگٹی نے بھارتی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا ہے۔ برہمداغ بگٹی کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بلوچ لیڈروں کے لئے سب سے بڑی مشکل سفری دستاویز کی کمی ہے۔ جب انہیں بھارت میں سیاسی پناہ مل جائے گی تو ان کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہوگا، جس کے ذریعہ وہ دیگر ممالک کا سفر کرنے کی اہل ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے آخری مرتبہ 1959ء میں دلائی لامہ کو سیاسی پناہ دی تھی ۔کچھ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ براہمداغ بگٹی کو بھارت نے شہریت دے بھی دی ہے۔