اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ نے آخر کار اعتراف کر ہی لیا۔ تفصیل کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی راء کے سابق سربراہ اے ایس دولت نے جرمنی کے نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بہت خراب طریقے سے حکمت عملی بنا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حالات 2008 سے بھی زیادہ خراب ہیں۔ را کے سابق چیف اے ایس دولت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے بھارت کے پاس پاکستان سے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر اے ایس دولت نے کہا کہ بھارتی حکومت بلوچستان کے مسئلے کے حوالے سے جو چاہے کر سکتی ہے لیکن اس سے کشمیر کا بحران حل نہیں ہوگا، البتہ اس بات کو تقویت ملے گی کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے۔اے ایس دولت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مذاکرات کیلئے گھٹنے ٹیکنا ہوں گے ۔