انقرہ(این این آئی)ترک وزیراعظم بن علی ریلدرم نے کہاہے کہ ان کی فوج کے حامی شامی باغیوں نے تمام دہشت گرد تنظیموں کو شام اور ترکی کی سرحد سے بھگا دیا ہے۔نام نہاد شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کا بھی شام اور ترکی کی سرحدی علاقے سے خاتمہ ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیراعظم نے انقرہ کی فوج کی کامیابی کا اعلان اتوار کو سرکاری ٹی وی پر اپنے خطاب میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہے، اعزاز سے جرابلس تک، ہمارا شام کے ساتھ 91 کلومیٹر طویل بارڈر مکمل طور پر محفوظ ہو گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کو سرحد سے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، وہ جا چکی ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق شہر کے جنوب میں سکیورٹی فورسز نے دو فوجی تربیتی مراکز پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔سرکاری ٹی وی چینل نے کہا کہ سرکاری افواج ان علاقوں میں پیش قدمی کر رہی ہیں جہاں سے شہر کا محاصرہ مکمل ہو جائے گا