کابل(این این آئی)افغانستان میں افغان طالبان نے کابل کے ساتھ بھارتی فوجی تعاون کو قتل عام اور تباہی کے اسباب قرار دیتے ہوئے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان سے بھارتی فوجی تعاون پر انہیں تشویش ہے۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ بھارت افغانستان کو قتل عام اور تباہی کے اسباب نہ بھیجے۔افغانستان سے بھارتی فوجی امداد کی وجہ سے کرپٹ انتظامیہ مضبوط ہو رہی ہے۔ ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے بھارتی فوجی امداد کو افغان عوام کے ساتھ دشمنی قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ وہ افغانستان میں جارحیت سے نجات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔