قاہرہ (این این آئی)ان دنوں ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ’یوٹیوب‘ پر ایک فوٹیج تیزی کے ساتھ مقبول ہو رہی ہے جس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے دورہ بھارت کے دوران ان کے حفاظتی دستے میں شامل اہلکار کو بھارتی دورے پر آئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کو شرمندہ کردینے والا سوال پوچھتا دکھایا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جان کیری نئی دہلی میں صدر السیسی سے ملاقات کے لیے آرہے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں کیمرے سے لیس موبائل فون ہے۔ صدر السیسی کے محافظ نے جان کیری سے انگریزی میں پوچھا کہ ’کیا آپ کے ہاتھ میں کیمرہ ہے؟‘ اس پر جان کیری نے نفی میں سر ہلایا۔ اس کے بعد انہیں صدر السیسی سے ملاقات کے لیے اندر جانے دیا گیا۔