ہانگ ژو(این این آئی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جی20 اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ایک بار پھر نام لئے بغیر پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ وہ خطّے میں دہشت گردی اور بدامنی کا ذمہ دار ہے۔چین کے شہر ہانگڑو میں جی20 سربراہانِ مملکت کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے پاکستان کا نام لئے بغیر الزام عائد کیا کہ جنوبی ایشیاء کا ایک ملک دہشت گردوں کی مالی سرپرستی کررہا ہے اور خطّے میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ تشدد اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی قوتیں ایک اہم چیلنج بنی ہوئی ہیں اور کچھ قومیں اس بات کو اپنی ریاستی پالیسی میں آلہ کار کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔نریندرمودی نے کہا کہ وہ ممالک جو دہشت گردی کی حمایت اور مالی سرپرستی کرتے ہیں انہیں تنہا کرنے اور ان پر پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے نہ کہ انہیں نوازا جائے