اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی معاہدہ ہو گیا، سعودی عرب بھی تجارتی معاہدے کے ساتھ ہی چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا شریک کار بن گیا۔ تفصیل کے مطابق سعودی وزیر دفاع و ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان بن عبد العزیز کے حالیہ پاکستان اور دورہ چین کے مثبت اثرات سامنے آ گئے۔ سعودی عرب چین کی مطلوبہ تیل ضروریات پورا کرنے کیلئے سمندری راستے سے چین کو تیل فراہم کرے گا۔ چین میں سعودی عرب کے اس اقدام کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ مذکورہ معاہدے سے تین ہزار سال پہلے کاسعودی عرب سے چین سمندری راستے سے شاہراہ ریشم کا روٹ بحال ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ چین اور جزیرہ نما عرب کے مابین ہزاروں سال تجارتی تعلقات قائم رہے ہیں۔اب حال ہی میں چین سے ہونے والے سعودی عرب کے تجارتی معاہدے سے سعودی عرب بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا شریک کار بن گیا ہے۔