پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

32 منزلہ قبرستان،ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے مرْدوں کیلئے،جانئے اس کی خصوصیات

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل میں ایک سو آٹھ فٹ بلند جدید سہولتوں سے آراستہ دنیا کا انوکھا قبرستان تعمیر کیا گیا ہے ،اسے دنیا کا بلند ترین قبرستان ہونے کے اعزاز کے ساتھ اس کا نام گنیز بکس آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برزایل کے ساحلی شہرسانتوس میں واقع32 منزلہ قبرستان،ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے مرْدوں کے لیے جگہ کشادہ کیے ہوئے ہے۔اسے دنیا کا بلند ترین قبرستان ہونے کے اعزاز کے ساتھ اس کا نام گنیز بکس آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کرلیا گیا ہے۔اس قبرستان کی عمارت ایک سو آٹھ میٹر بلند ہے جو1983 میں تعمیرکی گئی تھی۔عمارت میں پچیس ہزار مْردوں کورکھنے کی گنجائش موجود ہے۔قبرستان کو چار اہم مذاہب کی بنیاد پر تقسیم کیا گیا ہے۔خصوصاًمسلمانوں اور عیسائیوں کے مردوں کی تدفین کے لیے خاص اہتمام کیا گیا ہے۔ہندووں کے لیے شمشان گھاٹ تعمیر کیا گیا ہے جہاں انہیں اپنے پیاروں کی استھیاں بہانے کے لیے دریا کی بھی سہولت دی گئی ہے۔اس کے علاوہ یہاں باغ بھی موجود ہیں جہاں مورناچتے ہیں اور بہتے پانی کے آبشار بھی ہیں۔عمارت کی چھت پر ہوٹل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہ سیّاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔مقامی سیاحتی بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اس کو سانتوس کی سب سے زیادہ دورہ کیے جانے والی جگہ ہونے کا اعزازحاصل ہے۔حسین مناظر اور اعلیٰ انتظامات کے ساتھ مْردوں کے لیے یہ قبرستان جتنا نایاب ہے اتنا ہی مہنگا بھی۔بالائی منزلوں پر بنائے گئے مزارات دوسروں کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہیں۔اس کی ہر منزل پر کئی بلاک ہیں جس میں تقریباً دیڑھ سو قبریں ہیں۔ہر بلاک کو خوب ہوادار بنایا گیا ہے۔چونکہ کسی بھی مدفن کے جسم کو گلنے میں تین سال لگتے ہیں لہذا یہاں ہر مردے کو تین سال رکھا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں عمارت کے کسی دوسرے حصے میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…