ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

چین نے دہشتگردی سے متاثرہ پاکستانی علاقوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

datetime 4  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چینی حکومت نے فاٹا کے دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کے عارضی طور پر بے گھر افراد آئی ڈی پیز اور سماجی شعبوں کے منصوبوں کے ضمن میں 129 ملین امریکی ڈالر (آر ایم بی یو آن800 ملین) فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ وزارت سیفران کے حکام کے مطابق اس معاہدہ پر چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے کے دوران ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں۔ 129ملین امریکی ڈالر کی اس منظور شدہ رقم میں فاٹا کے علاقے میں وہاں مکینوں جو آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہوئے ہیں ، کی بحالی کیلئے حکومت پاکستان کی اعانت کیلئے 10ملین امریکی ڈالر کی نقد گرانٹ بھی شامل ہے ۔ حکام کے مطابق عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی اور بحالی کے ضمن میں ان کو نقد معاوضہ کے طور پر دینے کیلئے 10ملین امریکی ڈالر کا استعمال زیر عمل ہے۔ حکام کے مطابق باقی ماندہ 119 ملین ڈالر کیلئے فاٹا کے علاقے میں تعمیر نو اور بحالی کی غرض سے فاٹا سیکرٹریٹ کے منصوبوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ ان منصوبوں میں تعمیر نو سکولوں کی بہتری، آبپاشی کا نظام ، شاہرات ، بجلی ، ذریعہ معاش اور زراعت وغیرہ شامل ہیں۔ فاٹا میں تعمیر نو کے پہلے مرحلے میں فاٹا کے علاقہ جات میں تعلیمی مراکز کی تعمیر نو کا آغاز کیا جائے گا جس کیلئے فاٹا سیکرٹریٹ ضروری دستاویزات تیار کررہا ہے۔ منصوبے کی تیاری کے طریقہ کار کی تکمیل کے بعد 119 ملین امریکی ڈالر حکومت پاکستان کو فراہم کردیئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…