فرانس (مانیٹرنگ ڈیسک) مشروبات تیار کرنے والی فیکٹری کے پلانٹ سے کروڑوں مالیت کی کوکین برآمد کر لی گئی ہے ۔ منشیات کے یہ تھیلے جنوبی فرانس میں واقع کوکاکولا کے پلانٹ سے برآمد ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی فرانس میں واقع کوکا کولا کمپنی کی یاک فیکٹری میں منشیات کے تھیلے جنوبی امریکہ سے سنگترے کے جوس کی کھیپ کے ساتھ ایک کنٹینر میں سمگل کر کے لائے گئے تھے۔ مقامی حکام کے مطابق کوکین کی مقدار 073 کلو گرام ہے جو اس وقت تک فرانس کی سرزمین سے برآمد ہونے والی منشیاب کی سب سے بڑی مقدارہے ۔ فرانسیسی پراسکیوٹر کے مطابق اس منشیات کی مالیت پانچ کروڑ یوروز سے زائد ہے ۔ جبکہ فیکٹری اور اس سے ملحقہ علاقہ میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ تفتیش کاروں نے ابتدائی تحقیقات کے بعد فیکٹری ملازمین کے اس معاملے میں ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار دیا ہے ۔ کوکا کولا کے علاقائی صدر جین ڈینس مالگراس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق کوئی ملازم اس معاملے میں ملوث نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس اپریل یں فرانس کے کسٹم افسران نے دو افراد کو 250 کلو گرام کوکین برطانیہ لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔