بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

سعودی عرب میں عقد نکاح کے لیے نئی پابندی عائد

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے وزیر برائے قانون وانصاف نے نکاح خواں حضرات کے لیے ایک نیا حکم جاری کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ نکاح کی رجسٹریشن کے وقت متعلقہ خاتون کا زبانی ایجاب وقبول یقینی بنائیں، جب تک خاتون اپنی زبان سے ایجاب وقبول نہ کرے اس وقت تک نکاح کا اندراج نہ کیا جائے۔سعودی اخبارکے مطابق وزیر انصاف الشیخ ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے نکاح کی رجسٹریشن کے مراکز، نکاح خواں حضرات اور فیملی کورٹس کو ہدایت کی کہ وہ نکاح کی رجسٹریشن کے دوران خواتین کے شرعی حقوق کو یقینی بنائیں۔ نکاح خواں خود خاتون سے اس کی زبانی ایجاب وقبول سنے تاکہ اس کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 14 میں نکاح کی رجسٹریشن کے حوالے سے نکاح خواں حضرات کو عقد نکاح کی بنیادی شرائط اور ضوابط یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے جب کہ آرٹیکل 23 میں وضاحت کی گئی ہے کہ نکاح خواں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے مرد وزن کے زبانی اور تحریری بیانات لینے کے ساتھ رجسٹریشن فارم پر ان کے دستخط لازمی حاصل کرے گا۔انہوں نے نکاح خواں حضرات پرزور دیا کہ وہ نکاح کی رجسٹریشن سے قبل خاتون کا لفظی اقرار لازمی سنیں۔ چاہے عورت مطلقہ ہو یا کنواری ہو، حتی کہ اس کا ولی اس کا والد ہی کیوں نہ ہو۔ خواتین کی زبانی گواہی لازمی لی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…