انقرہ(این این آئی) ترکی کے ایک اخبار نے کہا ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے سابق نیٹو کمانڈر جان ایف کیمبل کا ہاتھ تھا۔ ترک اخبار روزنامہ یانی سفک کے مطابق جان کیمبل فوجی بغاوت کے منصوبہ ساز تھے۔ اخبار کے مطابق کیمبل نے 2 ارب ڈالر کی ٹرانزیکشن کا انتظام بھی کیا ۔ یہ ٹرانزیکشنز نائجیریا میں یو بی اے بنک کے ذریعے سے کی گئیں اور یہ رقم ترکی میں بغاوت کے حامی افراد میں تقسیم کی گئی۔ جان ایف کیمبل نے مئی سے لیکر 15جولائی تک ترکی کے 2 خفیہ دورے بھی کئے ۔