بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

انٹیلی جنس حکام کی جانب سے دو ہندوؤ ں کی درخواستیں مسترد، 33پاکستانیوں کو بھارتی شہریت مل گئی

datetime 27  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں عرصہ دراز سے مقیم پاکستانی مسلمانوں نے بھارتی شہریت کیلئے درخواستیں دینا شروع کردیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاستی انٹیلی جنس حکام نے33پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دینے کی منظوری دے دی،شہریت کی درخواست دینے والے افراد میں زیادہ تر وہ لوگ شامل ہیں جو کاروبار یا شادی کی وجہ سے بھارت میں رہنا چاہتے ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق صرف اقلیت ہی نہیں کئی مسلمان بھی بھارت میں رہنا اور شہریت لینا چاہتے ہیں، پاکستانی مسلمانوں کی بڑی تعداد میرٹھ میں قیام پذیر ہے۔اخبار نے میرٹھ میں ایک سینئر انٹیلی جنس افسر کے ایک خط کے حوالے سے لکھا ہے کہ دو ہندووں سمیت 42پاکستانیوں نے بھارتی شہریت کیلئے درخواست دی ہے، مقامی انٹیلی جنس یونٹ نے ان میں سے33پاکستانیوں کو شہریت دینے کی منظوری دے دی ہے۔اس فہرست میں زیادہ تر وہ لوگ ہے جو تقسیم کے وقت اپنے والدین کے ساتھ پاکستان ہجرت کر گئے تھے لیکن شادی اور کاروبار کے سلسلے میں 80 کی دہائی میں بھارت لوٹ آئے ،ان میں بہت سے خاندان جو یوپی سے کراچی ہجرت کر گئے،جب بھارت میں انہوں نے اپنے رشتہ داروں میں شادیاں کیں تو واپس لوٹنے کا خیال ترک کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…