بھوپال (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گوشت کی موجودگی پر انتہا ء پسند ہندووں نے دو مسلمان خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ایک ریلوے سٹیشن پر اس وقت پیش آیا جب پولیس نے دو مسلمان خواتین سے گوشت برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق دونوں خواتین یہ گوشت فروخت کرنے کیلئے لے جارہی تھیں۔گوشت کی موجودگی کی اطلاع پر انتہا پسند ہندووں نے دونوں خواتین پر حملہ کیا،انہیں زدکوب کیا اوران سے شدید بدسلوکی گئی۔اس حوالے ایک ویڈیو فوٹیج بھی بھارتی ٹی وی چینلوں سے دکھا ئی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ڈاکٹروں نے گوشت کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ یہ گائے کا نہیں بلکہ بھینس کا گوشت ہے۔پولیس نے دونوں خواتین کو جوڈیشل تحویل میں لے لیاہے۔